DEPARTMENT OF Urdu

Department of Urdu


Dr. Basmin Siraj

Incharge/Chairperson

Email:   urdu@sbbwu.edu.pk

Tel:   +92-91-9224810



نصب العین

ہمارا مقصد طالبات کی صحیح راہ نمائی کرنا اور ان کی کوششوں کو صحیح سمت فراہم کرنا اور انہیں ایک مقصد کے تحت آگے بڑھنے کی تحریک فراہم کرنا۔

١- ادب کے  ذریعے انہیں علم و ادب کے ساتھ صحیح شعور عطا کرنا ۔

٢۔ اُن کے اندر سوچنے اور  سوچ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کے بہتر اظہار کا موقع دینا۔ 

٣۔ قومی زبان اُردو کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کرنا ۔

 

اعراض

شہید بےنظیر بھٹو خواتین یونیورسٹی پشاور صوبہ خیبر پختونخوا کی واحد سرکاری یونیورسٹی ہے جو خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے قائم کی ہے۔ یہ یونیورسٹی جہاں لڑکیوں کو سائنس و ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دے رہی ہے وہاں اُن میں عرفان ذات و انسان فہمی کے لئے معاشرتی و ادبی علوم بھی پڑھائے جارہے ہیں ۔ شعبہ اُردو اس یونیورسٹی کا ایک اہم شعبہ ہے طالبات کو علم و آکہی اور عرفان ذات کے زیور سے آراستہ کرنا اس شعبے کا مشن ہے جو یہ کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے یہ کاروان چلتار بڑھتا رہے گا انشااللہ

 

مقاصد 

١- خواتین کو خواتین کے ادارے میں ایم – اے اُردو کی سہولت فراہم کرنا ۔

٢۔ خواتین کو باعزت روزگار کے قابل بنانا ۔

٣- طالبات میں بالخصوص زبان و ادب کی تفہیم اور تخلیق کی صلاحیت پیدا کرنا ۔

٤۔ خواتین کو اس قابل بنانا کہ وہ زبان و ادب کے ذریعے معاشرے اور ملک و قوم کی ترقی میں حصہ لے سکیں ۔

٥۔ زبان وادب کی تدریس کے ذریعے خواتین کی زندگی کے بارے میں فیم و فراست اور نظرو شعور میں وسعت پیدا کرنا ۔

٦- خواتین کو جدرد دور کے تقاضوں سے آگاہ کرانا اور جدید معاش و معاشرت کے اصولوں سے روشناس کرانا ۔

٧۔ خواتین کو عظیم ماں، بہن ،بیٹی بنا کر قوم کی عظمت کی طرف رہنمائی کرنا۔

 

Programme of study

  • MA

 

Course work of MA Urdu

 

Curriculum:

curriculum certificate

MA Urdu

BS Urdu Syllabus

MPhil Syllabus



Faculty of Urdu